Maryam Aurangzeb

نیب نے مریم اورنگزیب کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا

سابق وزیر اطلاعات (Maryam Aurangzeb) پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد ہے

نیب نے مریم اورنگزیب کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (سحر نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیر مریم اونگزیب (Maryam Aurangzeb) کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورمگزیب پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جب کہ مریم اورنگزیب پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی بھی خبریں ہیں۔تاہم اب نیب نے اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے کچھ روز قبل سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی ایک بیان دے چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا سابق چئیرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے خلاف بول اُٹھے انہوں نے کہا کہ مجھے غیر قانونی تقرری کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ عطاءالحق قاسمی نے کہا کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں اور کسی سے مخلص نہیں ہیں۔

مریم اورنگزیب نے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا۔جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ردِ عمل سامنے آیا تھا ان کا کہنا تھا کہ میں عطا الحق قاسمی کی بہت عزت کرتی ہوں میرا ان سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف بڑے لیڈر ہیں وہ کسی سے پوچھ کر سیاسی فیصلے نہیں کرتے اور ہم سب ان کے مشورے پر عمل کرتے ہیں۔
عطاء الحق قاسمی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کو نہ میرا پتہ تھا کہ عطاء الحق قاسمی کون ہے اور نہ ہی کسی اور صحافی کا۔ انہوں نے مجھے تیور دکھائے ، لیکن انہیں علم نہیں تھا کہ تیور اُسے دکھائے جاتے ہیں جسے نوکری کا شوق ہو اور میرا ایسا کوئی شوق نہیں تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میری اور ان کے درمیان کھچاؤ پیدا ہو گیا۔ مریم اورنگزیب بہت جھوٹ بولتی تھیں۔تاہم اب نیب نے مریم اورنگزیب کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں