اسلام آباد : وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں مراد سعید (Murad Saeed) کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں وزیر مملکت مراد سعید (Murad Saeed) کی کارکردگی متاثر کن رہی اس پر وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہ پڑھیں : وزیراعظم کا ہرتین ماہ بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
وزیر اعظم نے وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن مراد سعید کو بہترین کارکردگی پر وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا 9 گھنٹے طویل اجلاس، عمران خان نے 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے وزراء سے کارکردگی پر فرداً فرداً سوال کیے ، وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیے، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، محنت اور کوششیں تیز کریں تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنایاجاسکے۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی جب کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزرا نے خوب تالیاں بجائیں۔