Faisal Wawda

فیصل واوڈا (Faisal Wawda) کی لندن میں مہنگی ترین پراپرٹی ایکسپوز

لندن (سحر نیوز ) :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا (Faisal Wawda) پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ آج میں لندن کی اس جگہ پر موجود ہوں جو کہ مہنگی ترین جگہ ہے اور یہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ عمران خان کی ایم ٹی مشین یعنی کے فیصل واوڈ کی ہے،میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔
فیصل واوڈا نے لندن کے مہنگے ترین علاقے میں جگہ خریدی اور یہ ساری پراپرٹی ان کی ہے۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم 4 ملین پاؤنڈ ہے جس کو چھپانے کے لیے فیصل واوڈا نے عمران خان سے این آر او لیا ہے۔ اور یہ ساری پراپرٹی کراچی میں چائنہ کٹنگ اور بھتے کے پیسوں سے بنائی گئی۔

اور منی لانڈرنگ کے ذریعے سے یہ پیسے لندن شفٹ کیے گئے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ یہاں پر فیصل واوڈا (Faisal Wawda) کی بیٹی بھی رہتی ہے۔اور ابھی تو میں نے یہ ایک پراپرٹی بتائی ہے اس کے علاوہ بھی 7 اور پراپرٹیز ہیں جو فیصل واوڈا نے بھتے کے پیسوں سے بنائی۔عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل واوڈا عمران خان کی پشت پناہی سے اور غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن لایا اور یہاں پراپرٹی خریدی۔عابد شیر علی نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ اب چئیرمین نیب اپنی آنکھیں کھولیں اور فیصل واوڈا سے اس متعلق پوچھیں۔
عابد شیر علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔تاہم ابھی تک وفاقی وزیر فیصل واوڈا (Faisal Wawda) کی طرف سے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔عابد شیر علی نے ویڈیو کے ذریعے سے یہ بھی ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ نیب صرف ن لیگ کے خلاف کاروائیاں کرتا ہے۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے یہ اعلان کر رکھا ہے کہ وہ پاکستانیوں کا بیرون ملک پڑا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں