Asif Ali Zardari

سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں، آصف زرداری (Asif Ali Zardari)

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری (Asif Ali Zardari)کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری (Asif Ali Zardari) کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت اور سیاسی پارٹیاں ہرگز کمزور نہیں ہوں گی بلکہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

آصف زرداری (Asif Ali Zardari) نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ہرحکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت مضبوط اور پائیدار نہیں ہوگی، سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں