Ishaq Dar

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار(Ishaq Dar) کے حوالے سے بڑی خبر

لاہور (سحر نیوز) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار (Ishaq Dar) سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنی مرضی کے نرم ریفرنسز بنوائے ہیں۔ اسحاق ڈار نے ریفرنسز میں کئی شقیں ہی غائب کر دیں۔اسحاق ڈار نے نیب کے بندوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا اور اپنی مرضی کے ریفرنسز بنوائے ،جو جرائم اور جو شقیں ان پر لگایا بنتی تھیں وہ لگانے ہی نہیں دی گئیں۔
اسی لیے یہ لوگ ملک سے باہر فرار ہو گئے ہیں۔ پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہا کہ وجے مالیا بھارت میں ایک بہت بڑا سرمایہ کار ہے۔ اُسے اگر بھارت میں واپس لایا جا سکتا ہے تو ہم اسحاق ڈار اور ایسے دیگر مفرور ملزمان کو واپس پاکستان کیوں نہیں لا سکتے ؟ ہماری اتنی غلامانہ حیثیت کیوں ہے ؟ الطاف حسین بھی بیرون ملک ہیں۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ چار سو ارب کا ایک بہت بڑا کیس جس میں اسحاق ڈارز(Ishaq Dar) نے بطور وزیر خزانہ اور بطور وزیراعظم نواز شریف سے لُوٹ مار کی، ملتان سکھر موٹروے کا یہ منصوبہ ایف آئی اے کو دے دیا گیا ہے جس پر انکوائری ہو گی۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ( Ishaq Dar) پر نیب ریفرنسز ہیں جن میں انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ دو اکتوبر 2018ء کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈرا کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار (Ishaq Dar) کی گاڑیوں اور گلبرگ لاہور کی جائیداد نیلام کرنے اور بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس ستمبر 2017ء میں احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس درج ہونے کے بعد نیب نے ان کے تمام اثاثے منجمند کر دیئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں