لاہور(سحر نیوز ) :سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف (Nawaz Sharif) کو ایک بار پھر گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما خرم دستگیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماخرم دستگیر نے کہا ہے کہ اب احتساب نہیں انتقام لیا جارہا ہے۔
کئی روز سے شہباز شریف گرفتار ہیں۔ آج خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ نواز شریف (Nawaz Sharif) کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح ہو کہ نیب لاہور نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق نے پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی‘ منگل کو وہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو نیب لاہور کی جانب سے پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں پیش کئے گئے شواہد کی بناء پر ان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی گئی جس پر نیب لاہور کی ٹیم نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
(Nawaz Sharif)
قومی احتساب بیورو (نیب)کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری کے دوران نیب آرڈیننس 1999 کی شق 9A کے تحت بد عنوانی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملنے کے بعد حقائق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
