Sana Mir

وومنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ثناء میر(Sana Mir) کی گیند ’’پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار‘‘

کراچی: رواں سال آئی سی سی وومنز ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی بولر ثنا (Sana Mir) میر کی حیران کن لیک بریک گیند کو ’’پلے آف دی ٹورنامنٹ ‘‘قرار دیا گیا ہے۔

سابق کپتان ثنا میر (Sana Mir) نے آئرش بلے باز لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر چکمہ دے کر کلین بولڈ کیا تھا۔ کرکٹ شائقین نے ووٹ کے ذریعے ثنامیر کی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک ڈیلیوری قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے یہ میچ 38 رنز سے جیتا تھا۔ ثنا میر (Sana Mir) نے 4 اوورز میں 20رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سابق کپتان نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر مداحوں، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں