COAS

ہمارا مقصد پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہے، آرمی چیف (COAS)

راولپنڈی(سحر نیوز) چیف آف آرمی سٹاف (COAS0 جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن واستحکام کیلئے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے، ہمارا مقصد پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہے،افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام فریقین کی حمایت کی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ (COAS) کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 216 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
کورکمانڈرزاجلاس میں ایل اوسی ،علاقائی سکیورٹی اور مشرقی و مغربی سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈرزکانفرنس میں خطے میں امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خاتمے پر غور کیا گیا۔ جبکہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے ختم کرنے کیلئے علاقائی سوچ کو اجاگر کیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے قرار دیا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے علاقائی تعاون ضروری ہے۔ کورکمانڈرزکانفرنس کے شرکاء نے افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام فریقین کی حمایت پر اتفاق کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے افغانستان میں مصالحتی عمل کی کامیابی کی توقعات کابھی اظہارکیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (COAS) ہے۔امن واستحکام کیلئے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی ترقی ، خوشحالی اور امن کیلئے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں