PP-168

پی پی 168 (PP-168) لاہور ضمنی الیکشن، ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ شروع

لاہور (سحرنیوز) پی پی 168 (PP-168) لاہور ضمنی الیکشن، ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ شروع، پولنگ ختم ہونے کے بعد موصول ہونے والے 26 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کے اسد کھوکھر کو برتری حاصل۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168(PP-168) پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔
یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔ پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لئے کٴْل 11 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے، ووٹرز کی آسانی کیلئے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پرامن انتخاب کیلئے رینجرز کو طلب کر رکھا ہے، پاک فوج بھی اسٹینڈ بائی ہے۔ اب پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اب تک کل 26 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں۔
اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد کھوکھر 4700 سے زائد ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا خالد قادری اب تک 4400 ووٹ سے کچھ زائد ووٹ حاصل کر پائیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی سرکاری نتائج کے اعلان رات 9 یا 10 بجے تک کر دیا جائے گا۔ اب تک مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، اس لیے اس وقت کسی بھی امیدوار کی فتح کی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں