trafficking of dollars

وزیراعظم کا ڈالر کی اسمگلنگ (trafficking of dollars) ہرحال میں روکنے کا عزم

اسلام آباد(سحر نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی اسمگلنگ (trafficking of dollars) روکنے کیلئے ہرطریقہ اختیار کریں گے،ڈالرز کی اسمگلنگ (trafficking of dollars) روکنے کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظر ہے، اسمگلنگ ہماری معیشت کو بڑا نقصان پہنچا رہی ہے، سرمایہ کاروں کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں بزنس ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ پھیلانے والا ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔
غیرت کیلئے خودانحصاری بہت ضروری ہے۔ دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے خودانحصاری پیدا کرنی ہوگی۔ ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میراوژن ہے کہ پاکستان خودمختار ملک بنے۔ غربت مٹاؤپروگرام لیکر آرہے ہیں۔

چین میں 30سالوں میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں بزنس ڈیسک بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولیات میسر ہوں گی۔ جیواسٹریٹجک پوزیشن سرمایہ کاری کیلئے موزوں ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ بلوچستان میں تانبے کے وسیع ذخائر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ملک ترقی نہیں کرسکتے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات صرف24 ارب ڈالر ہیں۔
جبکہ ملائیشیاء کی برآمدات 200 ارب ڈالر ہیں۔ ملکی برآمدات کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کررہا تھا۔ پیسہ بنانا گناہ نہیں پیسہ چوری کرنا گناہ ہے۔جائز طریقے سے پیسا بنانا جرم نہیں ٹیکس چوری جرم ہے۔عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات بھی کررہے ہیں۔اسمگلنگ ہماری معیشت کو بڑا نقصان پہنچا رہی ہے۔ ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظر ہے۔ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ہرطریقہ اختیار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں