Amir Liaqat

شکریہ میری زندگی (Amir Liaqat)

اسلام آباد(سحرنیوز) عامر لیاقت (Amir Liaqat) کی معافی قبول ہونے پر اہلیہ طوبیٰ عامر کا محبتوں بھرا ٹوئیٹ،عامر لیاقت بھی عشقیہ جواب دینے سے خود کو روک نہ پائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت کی معافی قبول کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کو معاف کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثارنے کہا کہ عامر لیاقت (Amir Liaqat) کے چہرے سے نہیں لگ رہا کہ معافی مانگ رہے ہیں۔عامر لیاقت نے کہا کہ آپ کی موجودگی میں چیمبر میں معافی نامہ بھجوایا تھا۔اس موقع پر عامر لیاقت کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ۔انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کے بچنے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تمام ججز کے نام لے لے کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انکا کہنا تھا کہ تمام انسان ایک طرف ، رب کی طاقت ایک طرف، مجھے اپنی عدلیہ پر ناز ہے۔

آپ نے میری معافی قبول کی اور مجھے عدالت میں کچھ کہنےُ کا بھرپور موقع دیا..میں عدلیہ کو مایوس نہیں کروں گا اور آپ کے حکم پر عمل کروں گا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے میری معافی قبول کی اور مجھے عدالت میں کچھ کہنےُ کا بھرپور موقع دیا..میں عدلیہ کو مایوس نہیں کروں گا اور آپ کے حکم پر عمل کروں گا۔

اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ۔

عامر لیاقت (Amir Liaqat) کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر نے انکے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں ہمیشہ آپکے لیے دعا گو ہوں۔اللہ آپ پرعنایات کا سلسلہ جاری رکھے۔

اس پر عامر لیاقت کی محبت بھی جوش مارنے لگی انہوں نے بھی انتہائی محبت سے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں