NAB Operation

بڑے بڑے سیاستدانوں اور سابق فوجی افسران کی شامت آگئی (NAB Operation)

اسلام آباد (سحرنیوز) بڑے بڑے سیاستدانوں اور سابق فوجی افسران کی شامت آگئی، نیب ایگزیکٹو بورڈ (NAB Operation) نے 16 انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے ملک کے بڑے بڑے سیاستدانوں اور سابق فوجی افرسان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 16 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جمعرات کے روز چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔ اس دوران نیب ایگزیکٹو بورڈ (NAB Operation) نے 16 انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے بڑے بڑے سیاستدانوں کیخلاف انکوائریوں کا حکم دیا ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے جن سیاستدانوں کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے ان میں سابق وزیر خوراک سندھ نثار کھوڑو ، سابق ایم این اے صابر شاہ، ایم ڈی این ٹی سی سی بریگیڈیئر(ر) وقار، شرجیل میمن اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب نیب (NAB Operation) نے مسلم لیگ ن کے کئی رہنماوں کے گرد بھی گھیرا مزید سے مزید تنگ کر دیا ہے۔ ایک جانب نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر رکھا ہے، تو دوسری جانب نیب نے حال ہی میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو بھی گرفتار کر لیا۔ جبکہ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے علاوہ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں