پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی میڈیا رائٹس کی فروخت کل ہوگی

لاہور (سحرنیوز) پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی میڈیا رائٹس کی فروخت کل (ہفتہ ) ہوگی، حکومت نے تفریحی چینلز کو میڈیا رائٹس بڈز میں شامل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔پی سی بی نے زیادہ آمدن پانے کے لیے سپورٹس چینلز کے ساتھ ساتھ وزرات اطلاعات سے درخواست کی تھی کہ تفریحی چینلز کو بھی اس میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے ، اس حوالے سے حکومتی جواب پانے کے لیے پی سی بی نے میڈیا رائٹس فروخت کرنے کی تاریخیں بھی بڑھائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزرات اطلاعات نے پی سی بی کو اس حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔ اب صرف پہلے کی طرح اسپورٹس چینلز ہی اس سارے عمل کا حصہ ہوں گے۔ٹی وی اور انٹرنیٹ پر براہ راست میچز دکھانے کے لیے بڈز جمعے گیارہ بجے تک جمع کروائی جاسکتی ہیں، جس کے بعد جمع ہونیو الے تمام ٹینڈرز کھولے جائیں گے اور جو زیادہ بولی دے گا، اس کو میچز براہ راست دکھانے کی اجازت مل جائے گی۔ دوسری طرف ویڈیوکلپس دکھانے کے لیے پی سی بی کے رائٹس کی فروخت الگ سے ہوگی،جس کے لیے بڈز چوبیس دسمبر تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں