Amir Liaqat

عامر لیاقت (Amir Liaqat) نے اپنے بعد ایک اور معروف شخصیت کی شادی کی خبر دے دی

کراچی (سحر نیوز) :معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں رکن قومی اسمبلی اور معروف اسکالر عامر لیاقت (Amir Liaqat) کو دوسری شادی پر مبارکباد اور ساتھ ہی ان کا عدالت کی طرف سے معافی ملنے پر مبارکباد دی۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دوسری شادی سب کو ہی راس آ جاتی ہے۔عامر لیاقت (Amir Liaqat) کا کہنا تھا کہ جس چینل میں نوکری کرتا تھا وہاں تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں اور میں مفلسی کا شکار تھا۔
اس موقع پرعامر لیاقت نے ایک حدیث کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایک مرتبہ رسول اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا ، وہ شخص مفلسی کا شکار تھا، اُس شخص نے آ کر رسول اللہ ﷺ سے کہا کہ میں کیا کروں تو حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تم شادی کر لو،اس نے کہا کہ میں تو شادی شدہ ہوں، حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تم شادی کر لو، اُس نے پھر کہا کہ میں تو شادی شدہ ہوں، لیکن حضور اکرم ﷺ نے پھر سے فرمایا کہ تم شادی کر لو، بعد میں جب اس نے شادی کر لی اور وہ رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں پیش ہوا تو اُس کی مفلسی دور ہو چکی تھی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ شادی کرتے ہیں تو آپ کے ساتھ کسی اور کا نصیب بھی جُڑ جاتا ہے۔ مبشر لقمان نے سوال کیا کہ آخر طوبیٰ نے عامر لیاقت (Amir Liaqat) کا انتخاب ہی کیوں کیا؟ جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ عامر لیاقت تھا تو طوبٰی آئی ، طوبیٰ عامر لیاقت کی وجہ سے ہی آئی ہے۔پروگرام میں موجود معروف اینکر وسیم بادامی نے بھی عامر لیاقت کو شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ میں انہیں پہلے گھر جا کر بھی مبارکباد دے چکا ہوں اور اب بھی دیتا ہوں۔
وسیم بادامی نے کہا کہ ہمارا آپس میں مخلتف باتوں پر اختلاف ہوتا ہے لیکن ہم آپس میں بیٹھ کر صحت مندانہ بحث کرتے ہیں اور جب ہماری نشست ختم ہوتی ہے تو وہ سب اخلاف بھول جاتے ہیں۔اس موقع پر مبشر لقمان نے کہا کہ کیا وسیم بادامی بھی ہمیں کوئی ایسی خوشخبری سنا رہے ہیں۔تو عامر لیاقت نے فورا جواب دیا کہ وسیم بادامی کے حوالے سے بھی آپ جلد خوشخبری سنیں گے۔جس پر وسیم بادامی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو میں آپ کو بھی آگاہ کروں گا۔عامر لیاقت نے کہا کہ وہ وسیم بادامی کا رشتہ کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ (Amir Liaqat)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں