Saif Ali Khan

سیف علی خان (Saif Ali Khan) ’کیدرناتھ‘ کی کامیابی پر سارہ کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان (Saif Ali Khan)

فلم ’کیدرناتھ‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں شاندار انٹری دینے والی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کو اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی سپر اسٹار کہا جارہا ہے۔ سیف علی خان (Saif Ali Khan) بھی ’کیدرناتھ‘میں اپنی بیٹی کی بہترین پرفارمنس دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان Saif Ali Khan) کا کہنا تھا کہ سارہ نے’ کیدرناتھ‘ میں ان کی سوچ سے زیادہ بہتر اداکاری کی ہے، میں اپنی بیٹی کے لیے بہت خوش ہوں، فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ سارہ کا تھا اور اس نے اپنی پرفارمنس سے اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کردیا۔ سارہ کی کارکردگی شاندار ہے میں اپنی بیٹی کا بہت اچھا مستقبل دیکھ رہاہوں۔ سیف علی خان نے کہا کہ لوگوں نے بھی سارہ کی اداکاری کو قبول کرکے اسے بالی ووڈ میں خوش آمدید کہاہے۔
واضح رہے کہ صرف سیف نہیں بلکہ سارہ کی سوتیلی والدہ کرینہ کپور اور پھوپھی سوہا علی خان بھی سارہ کی اداکاری کی معترف ہوگئی ہیں۔ کرینہ نے ’کیدرناتھ‘کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیاتھا کہ مجھے یقین ہے فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی اور باکس آفس پر اچھا بزنس کرے گی، سارہ پیدائشی اسٹارہے۔

سوہا علی خان نے بھی سارہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاتھا کہ سارہ کانفیڈنٹ اور باصلاحیت ہے اس نے اپنے کیریئر کے آغاز کے لیے بہترین فلم کا انتخاب کیا۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم’کیدرناتھ‘30 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں