Asus ROG

دنیا کا سب سے طاقتور فون لانچ کردیا گیا

نئی دہلی(سحر نیوز) بھارت میں دنیا کا طاقتور ترین فون لانچ کر دیا گیا ہے جو بنیادی طور پر گیمنگ فون ہے۔ gadgetsnow.com کے مطابق اس فون کا نام (Asus ROG) ہے جس کی قیمت 69ہزار 999بھارتی روپے (تقریباً 1لاکھ 40ہزار پاکستانی روپے)رکھی گئی ہے۔ اس قیمت کے ساتھ یہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9اور ہواوے میٹ 20پرو کا مقابلہ کرتا ہے۔ (Asus ROG)
)

اس فون میں90ہرٹز کے ساتھ 6انچ کا مکمل ایچ ڈیAMOLEDڈسپلے نصب کیا گیا ہے اور سمارٹ فونز کی تاریخ میں پہلی بار اس فون میں 2چارجنگ پوائنٹ رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ یہ واحد فون ہے جس میں 3.5ایم ایم ہیڈ فون جیک لگایا گیا ہے۔ اس میں گیمنگ موڈ (Mode)ہے جو فون کے UIکو کلی طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔اس میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 845پروسیسر، 8جی بی ریم، 128جی بی سٹوریج، مائیکروکارڈ سپورٹ اور 4000mAhبیٹری لگائی گئی ہے جو انتہائی تیزی کے ساتھ ری چارج ہو سکتی ہے۔ اس میں لگایا گیا بیک کیمرا12میگا پکسل اور فرنٹ کیمرا 8میگا پکسل ہے۔ یہ فون بین الاقوامی سطح پر بھی فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں