Riaz Fatehani

تحریک انصاف کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے

لاہور (سحر نیوز) تحریک انصاف کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے، ریاض فتیانہ (Riaz Fatehani) کا کہنا ہے کہ سابق وزیر ریلوے کو 30 سال سے جانتا ہوں، یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ وہ کرپشن میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے ردعمل دیا ہے۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ (Riaz Fatehani) نے کہا ہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کرپشن میں ملوث نہیں ہو سکتے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ سابق وزیر ریلوے کو 30 سال سے جانتا ہوں، یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ وہ کرپشن میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز قبل خواجہ برادران کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ خواجہ برادران کی پیراگون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں معزز لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کے خارج ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی جس سے نیب کے ملزمان کیخلاف معقول شواہد پیش کرنیکی تصدیق ہوئی۔ بعد ازاں خواجہ برادران کو نیب آفس منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے پیراگون کا ہائوسنگ سوسائیٹی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ (Riaz Fatehani)
خیال رہے کہ خواجہ برداران نے پیراگون ہاسنگ اسکینڈل میں قبل ازگرفتاری ضمانت میں متعدد مرتبہ توسیع حاصل کی تھی۔ تاہم تین روز قبل عدالت نے خواجہ برادران کی قبل ازگرفتاری ضمانت میں مزید توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں