mother's grave

وزیراعظم کی والدہ کی قبر (mother’s grave) کا احاطہ مسمار کر دیا گیا

لاہور (سحر نیوز) وزیراعظم کی والدہ کی قبر (mother’s grave) کا احاطہ مسمار کر دیا گیا، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے میاں میر قبرستان میں موجود وزیر اعظم کے خاندان کے لیے مختص احاطہ مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اب عمل درآمد بھی کر لیا گیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2 اکتوبر سے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کررکھا ہے ۔
اس آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں کنال قیمتی اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔اس آپریشن کی زد میں اب تک منشا بم اور افضل کھوکھر جیسی تگڑی شخصیات آچکی ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بھی تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے متاثرین میں شامل ہو گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے میاں میر قبرستان کے احاطے میں موجود تمام تجاوزات کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسی سلسلے میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے میاں میر قبرستان میں موجود وزیر اعظم کے خاندان کے لیے مختص احاطہ مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے پر اب عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے میاں میر قبرستان میں تجاوازات کے خلاف آپریشن کیا۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان کے خاندان کے لیے مختص احاطے بھی تجاوزات کے زمرے میں آئے۔تاہم ضلعی انتظامیہ نے بلا امتیاز آپریشن کرتے ہوئے اس احاطے کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ اس احاطے میں وزیر اعظم عمران خان کی والدہ (mother’s grave) شوکت خانم سمیت متعدد رشتہ داروں کی قبریں موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں