Faisal Raza Abidi

عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیزبیانات‘فیصل رضا عابدی (Faisal Raza Abidi) پر فردجر م عائد

اسلام آباد(سحر نیوز) عدلیہ کیخلاف اشتعال انگیزانٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی (Faisal Raza Abidi) پرفرد جرم عائد کردی اور گواہ طلب کرلئے جبکہ فیصل عابدی کادوبارہ طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدلیہ کیخلاف اشتغال انگیزانٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پرفرد جرم عائد کردی، فیصل رضا عابدی نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے.

جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے، وکیل نے استدعا کی فیصل رضا عابدی (Faisal Raza Abidi) کا حکم دیا اور کہا ضرورت پیش آنے کے بعد منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا. یاد رہے 6 دسمبر کواسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل رضا عابدی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے پمز انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ ایک ہفتے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے، عدالت میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی.
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا. اسلام آباد کے تھانہ سیکٹرٹریٹ میں مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے.
فیصل رضا عابدی (Faisal Raza Abidi) 10 اکتوبر کو توہین عدالت کیس میں جب سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد عدالت سے باہر آئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا تھا. بعد ازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی رپورٹ کے بعد ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی اور فیصل رضا عابدی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا. خیال رہے کہ فیصل رضا عابدی 2009 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کے سینیٹر رہے‘ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں