Nawaz Sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) نے سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (سحر نیوز) : سابق وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) نے سیاست میں ایک مرتبہ پھر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک کی سیاسی صورتحال پر گفت و شنید کے لیے اپوزیشن چیمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) آج دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ دونوں بھائیوں نے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات میں نواز شریف (Nawaz Sharif) نے شہباز شریف سے ان کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا ۔ شہباز شریف نے بھی اپنے بھائی نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔

نواز شریف (Nawaz Sharif) اور شہباز شریف کے مابین پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ حمزہ شہباز کو غیر ملکی پرواز سے آف لوڈ کیے جانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ دونوں بھائیوں کی ملاقات میں نیب کی کارروائیوں پر بات کی گئی۔ یہ ملاقات بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد سے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) کو سیاست میں زیادہ متحرک نہیں دیکھا گی نہ ہی وہ کسی سیاسی معاملے پر بیان دیتے تھے، لیکن اب کچھ عرصے سے انہوں نے نہ صرف سیاسی معاملات میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے بلکہ وہ سیاست کے میدان میں لیگی رہنماؤں اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو مشورے اور تجاویز بھی پیش کرتے ہیں ، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتنا عرصہ سیاست سے علیحدہ رہنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں قدم جمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں