Islamabad Bar Association

آذاد کشمیربار کونسل کے ممبر نعمان شیخ ایڈووکیٹ کے ساتھ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد : اسلام آباد بار ایسوسی ایشن (Islamabad Bar Association) کے ممبران،آذاد کشمیر بار کونسل کے ممبر و وکیل سپریم کورٹ نعمان شیخ ایڈووکیٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ بات کہی کے کوٹلی پولیس فریق کا کردار ادا نہ کرے اور متعلقہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ظالم مظلوم بننے کی کوشش نہ کرے مزید برآں کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نعمان شیخ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر کوٹلی انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے، اس موقع پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر شکیل، ممبر بار ایسوسی ایشن شفاقت انقلابی ایڈووکیٹ، اعجاز بشیر ایڈووکیٹ، چمن علی عباسی، نورین رفیق ایڈووکیٹ، عمیر طارق شیخ ایڈووکیٹ، رضا جرال ایڈووکیٹ،بلاول پرویز ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں