اسلام آباد (سحر نیوز) :سینئیر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری (Asif Ali Zardari) کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہے کہ ان کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔اور ممکنہ طور پر آصف علی زرداری کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے بعد گرفتار کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ اگر انہیں بی بی کی برسی سے پہلے گرفتار کیا جائے تو سندھ میں حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے ا سلیے انہیں بے نظیر بھٹو کی برسی کے فوراََ بعد گرفتار کیا جائے گا۔
جب کہ دوسری طرف آصف زرداری بھی مفاہمت چھوڑ کر مزاحمت اور ٹکراو کی سیاست کی راہ پر چل نکلے ہیں۔ انہوں نے ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات دئیے۔الیکشن شفاف ہوتے تو کپتان نہیں کوئی اور حکومت میں ہوتا۔
جب بھی کوئی سیاسی پودا لگتاہے وہ کاٹ کر مصنوعی پودا کھڑا کردیتے ہیں۔اس موقع پر ایک صحافی نے سندھی زبان میں سوال کیا جس پر آصف زرداری (Asif Ali Zardari) نے اردو میں جواب دیا اور جواب دے کر کہا کہ اردو میں اس لئیے جواب دے رہا ہوں تاکہ اسلام آبادوالے سن لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہردفعہ مذاق ہواہے ہر دفعہ عجب کہانیاں لکھی گئی ہیں۔ایوب نے اپنے دور میں بنیادی جمہوریت کا ڈرامہ کیا،بھٹو ایوب خان سے لڑے۔ہر مارشل لا ءکے ساتھ پیپلز پارٹی لڑی ہے ،ہم نے سب مارشل لاء کا مقابلہ کیا۔جب بھی عوام کاحق مجروح کیا گیا ہم نے آواز اٹھائی۔دوسرئ جانب انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں ہمیں گرفتاری سے خوف ہے، جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے۔
آصف زرداری کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ سابق صدر نے نواز شریف کے ساتھ پس پردہ ہاتھ ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ا نہوں نے نواز شریفسے ملاقات کا عندیہ بھی دیا ہے۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھنا چاہیں گے تو آصف زرداری نے صحافی کو پوچھا کہ کیا کرنا چاہیے،جیسے آپ کہتے ہیں ویسے ہی کر لیتے ہیں۔