اسلام آباد (سحر نیوز) :پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاری سے متعلق بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔برٹش ائیر ویز (British Airways) نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق برٹش ائیرویز (British Airways) کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے پریس کانفرنس بھی کی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔برٹش ائیر (British Airways) وزیر اگلے سال سے اسلام آباد سے لندن روٹ کا آغاز کر دے گا۔برٹش ائیر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریشن کرے گی۔ برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔برطانوی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے۔
پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔
جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا دنیا بھر سے رابطہ چاہتے ہیں۔ہم برٹش ائیر ویز کا پاکستان سے دوبارہ پروزیں شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے پرہم برطانیہ کے شکر گزار ہیں۔ برطانوی فضائی کمپنی نے 10سال پہلے پاکستان کے لیے آپریشنز بند کر دئیے تھے اور برٹس ائیرویز نے 2008ء میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔
پاکستان میں ائیرپورٹس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کر دئیے تھے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ برٹش ائیرویزنے پاکستان کیلئے اپنی فضائی سروس غیرمعینہ معطل کردی ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق برٹش ائیرویزنےپاکستان کیلئے اپنی تمام فضائی پروازیں معطل کردیں ۔
برٹش ائیرویز کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد خود کش دھماکے کے بعد مسافروں اور ائیرویزکے عملے کی حفاظت کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق فوری طور پرپاکستان کیلئے پروازیں معطل کی گئی تھیں جبکہ آئندہ کے لئے پروازوں کابعد میں جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ برٹش ائیرویز کی ہفتے میں چھ پروازیں پاکستان آتی تھیں۔تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت نے اس حوالے سے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ہے۔برٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔برٹش ائیرویز کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آنے کے حوالے سے اب تک مثبت خبریں سامنے آئی ہیں۔