Mahmood Khan

نیب نے وزیر اعلیٰ کے پی کے (Mahmood Khan) بیان کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا

پشاور (سحر نیوز) :نیب نے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان (Mahmood Khan) کے بیان کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ طلب کر نے کا عندیہ دے دیا،نیب حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کو کلین چٹ نہیں دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق نیب میں سوات مالم جبہ اراضی کیس میں 275ایکڑ اراضی لیزپردینے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ مالم جبہ میں 2014 میں ریزورٹس کے لیے سرکاری اراضی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کی ہیں۔
مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت محمود خان صوبائی وزیر کھیل تھے جب کہ محسن عزیز خیبرپختون خوا اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین تھے۔اراضی کے لیز کا اشتہارپندرہ سال کے لئے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز بتیس سال تک کر دی گئی تھی۔

نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ محمود خان (Mahmood Khan) کو کل طلب کر رکھا تھا۔نیب پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے سابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا تھا،اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

نیب افس میں آخری پیشی ہے،نیب نے مجھے کلین اینڈ کلیر چٹ دے دی ہے ۔کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مالم جبہ اراضی لیزکا علم نہیں تھا ۔ سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں ۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نیب نے وزیر اعلیٰ کے پی کو کلین چٹ دینے کی تردید کردی ہے۔نیب حکام نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے بیان کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو کبھی بھی دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں