Raja Basharat

راجہ بشارت مشکل میں پھنس گئے

لاہور (سحر نیوز) :وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت (Raja Basharat) کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت سے متعلق خبر سامنے آئی ہے کہ عدالت نے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی سے متعلق درخواست کا قابل سماعت قرار دے دیا ہے اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔درخواست گزار سیمل راجہ نے راجہ بشارت کی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راجہ بشارت (Raja Basharat) نے اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور مالیت کا چھپایا۔بیرون ملک کیے جانے والے دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل کو بھی چھپایا۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل ماہ ستمبر میں سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف ہتک عزت کا استغاثہ دائرکیا گیا تھا،استغاثہ ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان خان کی عدالت میں دائر کیا گیا۔

سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ اور گواہان نے فاضل عدالت کے روبرو اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ سیمل راجہ کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت (Raja Basharat) کی طرف سے فیملی کورٹ میں دائر جواب دعوی میں میرے خلاف انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا جس سے میری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر قانون اپنے جرم ، جھوٹ کو چھپانے کے لیے میری اور میرے خاندان کی کردار کشی کروا رہے ہیں۔
راجہ بشارت (Raja Basharat) اور ان کے حواری گزشتہ ڈیڑھ سال سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر میری اور میرے خاندان کی کردار کشی کر رہے ہیں۔ سیمل راجہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار قوم کے مسیحا ہیں ۔ میری پہچان واپس دلوانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی مشکور ہوں، سیمل راجہ نے استدعا کی کہ میرے بارے میں جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کر کے میری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو 499/500 کے تحت سزا دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں