لاہور (سحر نیوز) : ایڈمنسٹریٹرلاری اڈہ عائشہ ممتاز (Aisha Mumtaz) سمیت فوڈ اتھارٹی کے 3 افسران کےعدالت پیش نہ ہونے کا معاملے پر عدالت نے سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نےعائشہ ممتاز سمیت دیگر افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے تھانہ باغبانپورہ کے 5 پولیس افسروں کی گرفتاری کا بھی حکم جاری کر دیا۔ (Aisha Mumtaz)
عدالت نے حکم دیا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور گواہوں کو24 جنوری کو پیش عدالت کے روبرو پیش کریں۔ سرکاری افسروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عظمت اللہ نے جاری کیے ۔ وارنٹ گرفتاری کا مراسلہ ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ پولیس سرکاری ملازمین کی گرفتاری کے لیے اقدامات کر رہی ہے (Aisha Mumtaz)