Khurshid Shah

زرداری اور شہباز کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں عمران خان خود گر رہے ہیں، خورشید شاہ (Khurshid Shah)

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ (Khurshid Shah) کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، شہباز شریف یا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ عمران خان کی حکومت تو خود گر رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ (Khurshid Shah) کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت کو گرانے کی کیا ضرورت ہے، آصف زرداری، شہباز شریف یا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں یہ تو خود گر رہا ہے، ان کے پاس آج بھی جو اکثریت ہے وہ اپنی نہیں ہے، بی این پی مینگل، ایم کیو ایم، باپ، دو تین جماعتیں ہیں جن کی اکثریت ہے، ہم تو چاہتے ہیں نظام چلے، مڈ ٹرم الیکشن ہوتا ہے تو یہ دوبارہ آنے کا بھی نہ سوچیں، مڈ ٹرم ہوئے تو کیا یہ 2013 والی 35 سیٹیں بھی لے پائیں گے، ابھی کراچی سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی 11 سیٹیں چھینی وہ نہیں ملیں گی۔

خورشید شاہ (Khurshid Shah) کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کو کھڑا کرنے سے انہیں 30 کے قریب زائد نشستیں ملیں، جو اب ان سے ناراض ہے، ہمارے کچھ اداروں نے 30 ،35 اچھے لوگ پکڑ کر دیے تھے وہ الیکٹ ایبلز ناراض ہیں، ان کی پارٹی کے اپنے لوگ ناراض ہو چکے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کابینہ ایسی تنظیموں سے ملاقاتیں کر رہی ہے جو شک کے دائرے میں ہیں، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور یہ اپنی غلطیوں کو چھپا رہے ہیں، ہم نیب قانون میں ترمیم سمیت ہر اس چیز کے لیے تیار ہیں جس سے پاکستان بہتر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں دو دفعہ بجٹ لے آئے اور اب تیسرے کی تیاری ہے، 12-2011 میں دنیا میں تیل قیمت 110 ڈالر فی بیرل اور ملک میں 94 روپے لیٹر تھی، آج دنیا میں تیل 60 ڈالر فی بیرل اور ملک میں 114 روپے لیٹر ہے، انہیں صرف تیل سے اربوں روپے اضافی مل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں