Chairman NAB

چیئرمین نیب نے شہاز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس پر دستخط کردئیے

اسلام آباد(سحر نیوز) آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کی سماعت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیاکہ چیئرمین نیب (Chairman NAB) جسٹس(ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس پر دستخط کردئیے ہیں جسے جلد ہی فائل کردیا جائے گا.
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. عدالت میں دیگر ملزمان بلال قدوائی،امتیاز حیدر کی جانب سے وکیل اعظم نذیر تارڑ جبکہ منیر ضیاءاور علی سجاد کی جانب سے علی رضا ایڈووکیٹ پیش ہوئے.

اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ بلال قدوائی اور امتیاز حیدر مارچ 2018 سے قید ہیں جن کے خلاف تفتیش مکمل ہوچکی اور وہ نیب ریمانڈ بھی مکمل کرچکے ہیں جس میں میرے موکلان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا. (Chairman NAB)

جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ نہیں چاہتے کہ انصاف کا قتل ہو ، ایسے کسی شخص کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے جس کا جیل جانا نہیں بنتا. سماعت میں ملزم منیر ضیاءاور علی سجاد بھٹہ کی ضمانت کے لیے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا جس پر جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر نہ ہونے کی وجہ سے آپ ضمانت مانگ رہے ہیں؟ اس طرح تو قتل کے ملزم کو بھی چھوڑ دینا چاہیے.

یہ بھی پڑھیں. جعلی ڈگری معاملہ؛ نیب لاہور اپنے ڈی جی کے دفاع میں میدان میں آ گیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر کو سنے بغیر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں کریں گے، اور ریفرنس دائر ہونے کے بعد سارے کیس کو ایک ساتھ سنیں گے. بعد ازاں عدالت نے نیب تفتیشی افسرکو طلب کرتے ہوئے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم فراڈ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک کے لیے ملتوی کردی. واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں نیب کو 2 ہفتے میں ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا. نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے 3 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں