dead in Rajanpur

شیخوپورہ میں لاپتہ دو کم سن بھائی بہن کو قتل کردیا گیا

شیخوپورہ(سحر نیوز) شیخوپورہ میں لاپتہ دو کم سن بھائی بہن( dead in Rajanpur) کو قتل کردیا گیا، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے. تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں لاپتہ دو کم سن بھائی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقے فیروزوٹواں میں لاپتہ 2 کم سن بھائی بہن قتل ہوئے، قتل میں ملوث مرکزی ملزمہ نبیلہ سمیت3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے. یہ بھی پڑھیں
یہ بھی پڑھیں.تبدیلی سرکار نے اپنوں پر حکومتی عہدوں کی بارش کر دی

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نبیلہ نے منگی توڑنے پر سابقہ منگیتر کے بچوں کو قتل کیا، ملزمان لاشیں نالے میں پھینکتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے.، dead in Rajanpur) سالہ خدیجہ، 3سالہ توحید ماں کے ساتھ جڑانوالہ اپنے ننھیال آئے تھے، جہاں سے انہیں اغوا کیا گیا تھا، ملزمہ نبیلہ کی چند سال قبل منگنی ہوئی تھی جو بعد میں ٹوٹ گئی. خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں لاہور کے علاقے عسکری الیون میں تہرے قتل کی واردات میں تین کمسن بچوں کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا گیا. بعد ازاں پولیس نے شک کی بنیاد پر بچوں کی ماں کو ہی حراست میں لے لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں