Sanam Bhutto

آصف زرداری کے بعد صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

کراچی (سحر نیوز) پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور مزاحمت اور تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔احتجاجی تحریک کی قیادت صنم بھٹو (Sanam Bhutto) کریں گی۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے جسے سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہ سے حاصل تفصیلات کو رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔
آصف زرادری،فریال تالپور سمیت 97 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔انور مجید،اے جی مجید اور حسین لوائی کے خلاف بھی تحقیقات کی گئیں۔جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ 30 مزید بینکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔(Sanam Bhutto)

جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو امکانی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کے درجنوں سرکاری افسران کو بھی ملوث قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ 7500 صفحات پر مشتمل ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کل سپریم کورٹ کے ججز کے سامنے باقاعدہ طور پر پیش کی جائے گی۔ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اوررپورٹس کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔
6رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ احسان صادق کررہے تھے جب کہ دیگر اراکین میں کمشنر انکم ٹیکس عمران لطیف منہاس، جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک ماجد حسین، ڈائریکٹرنیب نعمان اسلم اور ایس ای سی پی کے ڈٓائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی میں تعینات بریگیڈیئرشاہد پرویز شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے جولائی میں اومنی اور زرداری گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، 29 بے نامی کمپنیوں کے اکانٹس میں 35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے تھے جب کہ کمپنی کے مالکان اومنی گروپ میں نچلے درجے کے ملازمین اور کمپنیوں کے وجود سے لاعلم تھے۔ (Sanam Bhutto)
دوسری جانب جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست پرایڈیشنل ڈٓائریکٹرجنرل ایف آئی اے نجف مرزا کو شامل نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے وسائل اور زندگی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر پانامہ کی طرزپرجے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 6 ستمبرکو جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں. جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل

اس اجلاس میں آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔آصف زرداری کی گرفتاری کے موقع پر صنم بھٹو (Sanam Bhutto) احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گی۔حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی بھی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔واضح ہو کہ آصف زرداری نے گڑھی خدا بخش میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں