Ali Tareen

پی ایس ایل4 ، علی ترین نے چھٹی ٹیم خرید لی

لاہور(سحر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی ترین (Ali Tareen) نے پاکستان سپر لیگ میں ” چھٹی ٹیم “ (سابقہ ملتان سلطانز ) خرید لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین کامیاب بڈر ٹھہرے اور اس طرح انہوں نے7سال کیلئے چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کر لئے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز علی ترین (Ali Tareen) نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” بولی جمع کروادی ہے ، پوری کوشش ہے کہ ٹیم کو جنوبی پنجاب میں ہی رکھا جائے “ ۔یاد رہے کہ اس سے قبل علی ترین نے پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم خریدنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیا تھا ، علی ترین نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ” گزشتہ سال جب ملتان سلطانز کو5.2ملین ڈالرز میں بیچا گیا تو مجھے لگا کہ یہ قیمت کچھ زیادہ ہی ہے ،ایک سال بعد اس فرنچائزکے مالک پی سی بی کو فیس ادا کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث اب اس کو دوبارہ فرخت کرنیکا منصوبہ بنایا جارہا ہے ،اس ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کے لیے میں نے 4ملین ڈالرز کی بولی دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن خبر یہ ہے کہ پھر5ملین کراس ہوگا،اب میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کررہا ہوں“ ۔

یہ بھی پڑھیں.

بعد ازاں ایک اور ٹویٹر پیغام میں علی علی ترین کا پی ایس ایل میں فرنچائز کی خریداری کے فیصلے پر نظر ثانی کا اعلان (Ali Tareen)

ان کا کہنا تھا کہ ” بعض افراد کی جانب سے 5ملین ڈالرز کی بولی لگائے جانے کی خبر غلط نکلی ہے ،ایک گروپ نے مجھے بتایا کہ وہ 7ملین ڈالرز کی بولی دے گا ،گزشتہ سال بھی لوگوں نے اسی طرح کے دعوے کیے تھے لیکن کسی نے 5.2ملین ڈالرز سے زیادہ کی بولی نہیں لگائی “ ۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کے بیٹے زین قریشی نے بھی پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کو خریدنے کا عندیہ دیا تھا ، زین قریشی کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ” جنوبی پنجاب نے پاکستان کو چند عظیم کرکٹرز دیئے ہیں ، پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کو ملتان میں ہی رہنا چاہیئے، پی ایس ایل میں تھوڑ ا سرائیکی تڑکا بھی ہونا چاہیئے “۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 10نومبر کو واجبات کی عدم ادائیگی پر شو ن پراپر ٹیز سے ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق واپس لے لیے تھے اور تمام معاملا ت اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے جبکہ پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ کے دوران ”چھٹی ٹیم “ کے طور پر اس کے سکواڈ کا انتخاب کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں