Qamar Bajwa

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ (Qamar Bajwa) سے ترک وزیردفاع ہولوسی آکار نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، ترک وزیردفاع کوجی ایچ کیو میں گارڈآف آنرزپیش کیا گیا، ترک وزیردفاع کی یاد شہداء پر حاضری، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

راولپنڈی(سحر نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ (Qamar Bajwa) سے ترک وزیردفاع ہولوسی آکار نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیردفاع ہولوسی آکار پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔ ترک وزیردفاع نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
ترک وزیردفاع ہولوسی آکار نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں. وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہکی ملاقات

ہولوسی آکار نے یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ جی ایچ کیو آمد پر ترک وزیردفاع کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترک وزیردفاع کو جی ایچ کیو میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ترک وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Bajwa) سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ہولوسی آکار نے دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک ترک تعلقات ہمیشہ سے مثالی ہیں۔

ترک وزیردفاع ہولوسی آکار پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔ ترک وزیردفاع نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
ترک وزیردفاع ہولوسی آکار نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں