لاہور (سحر نیوز) : کرکٹر احمد شہزاد (Ahmed Shehzad) کی گاڑی کو گذشتہ رات حادثہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر احمد شہزاد نے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی خبر اپنے ٹویٹر اکاؤںٹ پر شئیر کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات جم سے واپس آتے ہوئےمیرے گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ اس وقت میں پولیس اسٹیشن میں ہوں اور ”ہٹ اینڈ رن” کی ایک شکایت درج کروارہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں. احسان مانی کا بڑا اعلان کرکٹ کے مداح جوم اٹھے
یہ خبر سنتے ہی احمد شہزاد (Ahmed Shehzad) کے پرستاروں نے ان کی صحت اور خیریت کی دعا کی۔ یاد رہے کہ احمد شہزاد اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ڈوپنگ ٹیسٹ میں غلط بیانی کر کے مشکل میں پڑ گئے تھے۔27 سالہ کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ 3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہونے پر پی سی بی نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت انہیں 10 جولائی کوچارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کر دیا تھا۔
انہوں نے”بی“ سیمپل ٹیسٹ نہیں کرایا اور بابر اعوان کی خدمات حاصل کر لیں جن کا تعلق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ جس وقت ان کا ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل جمع کروانے کا بلوایا آیا تو انہوں نے ایک ساتھی کھلاڑی سے کہا کہ وہ چلا جائے، اس نے جواب دیا کہ بلایا آپ کو ہے تو میں کیوں جاﺅں اور بعد میں ٹیسٹ سے قبل معمول کے مطابق اوپنر سے فارم بھروایا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ حال ہی میں کوئی دوا استعمال نہیں کی ہے۔
ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آنے کے بعد بورڈ کے سامنے پیشی میں انہوں نے موقف اختیارکیا کہ سر میں درد اور متلی کی شکایت تھی جس پر اہلیہ نے ایک دوا کھلا دی جو بعد میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا سبب بن گئی۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام احمد شہزاد (Ahmed Shehzad) کو 6 ماہ پابندی کی سزا دے کر کیریئر جاری رکھنے کا موقع فراہم کر نے کے خواہش مند تھے لیکن فارم میں غلط بیانی سے ان کے لیے مسائل بڑھ گئے۔