NAB

نیب راولپنڈی کے چھاپے کے دوران سرکاری افسر کے گھر سے کروڑوں روپے کی برآمدگی کا معاملہ

راولپنڈی (سحر نیوز) : نیب (NAB) راولپنڈی نے گذشتہ روز ایک سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس چھاپے سے متعلق یہ انکشاف ہوا کہ یہ چھاپہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتہ دار کے گھر پر مارا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب نے چھاپہ یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز ثقلین گیلانی کے گھر پر مارا۔
چھاپہ این آئی ایچ میں واقعہ گھر پر مارا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم ثقلین گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، نیب نے ثقلین گیلانی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے ثقلین گیلانی کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روزنیب (NAB) راولپنڈی نے خطیر رقم منی لانڈرنگ ہونے سے بچالی تھی.

یہ بھی پڑھیں. نیب نے مریم اورنگزیب کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا

گذشتہ روز موصول ہونے والی خبروں کے مطابق نیب (NAB) راولپنڈی نے ای پی آئی کے عہدیدار کے گھر چھاپہ مارکر تقریباً 2 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی تھی۔ یہ رقم بچوں کے حفاظتی بچاؤ پروگرام میں کرپشن کرکے حاصل کی گئی تھی۔ برآمد شدہ رقم میں 9 ہزار ڈالر ، دس ہزار پاؤنڈز فارما سویٹکل کمپنی سے کمیشن کے طور پر لی گئی تھی۔ نیب نے یہ کاروائی بچوں کے حفاظتی بچاؤ کے ٹیکوں کے پروگرام میں کرپشن پر کی ۔
یہ پروگرام اقوام متحدہ کی معاونت سے چل رہا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق برآمد شدہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی جانی تھی ، نیب کے چھاپے کے وقت ای پی آئی عہدیدار گھر پر موجود نہیں تھا ۔ تاہم اب انکشاف ہوا کہ یہ چھاپہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتہ دار ثقلین گیلانی کے گھر پر مارا گیا۔ نیب نے ثقلین گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں