Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (سحر نیوز) : وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حکومتی وزرا محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزرا محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل مین ڈالنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔جس کے بعد وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے فوری نکالنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے گئے تھے۔ وفاقی کابینہ نے دونوں اراکین اسمبلی کے نام ای سی میں ڈالنے کی منظوری دی تھی ۔ ایف آئی اے کے مطابق آزاد اراکین اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو دبئی جانے سے روکا گیا ۔

محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، اس کے باوجود دونوں اراکین اسمبلی نے غیر قانونی طور پر دبئی جانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں. پاک چین تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی. وزیراعظم عمران خان

اسی باعث ایف آئی اے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز سے محسن داوڑ اور علی وزیر کو آف لوڈ کردیا۔ فلائیٹ سے آف لوڈ کرنے کے بعد ایف آئی اے نے دونوں اراکین اسمبلی کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی اور بعد ازاں انہیں جانے دیا۔ اس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا جائے گا جس کے بعد دونوں اراکین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا تھا تاہم آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دونوں اراکین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 26 نکاتی ایجنڈے میں غور کیا جانا تھا لیکن بعد ازاں اجلاس کے ایجنڈے میں مزید 5 نکات شامل کر دئے گئے جس کے بعد اب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو سرمایہ کار کمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور اس کے علاوہ ماسٹر پلان پرنظرثانی کے لیے فیڈرل کمیشن کا قیام بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام اور مہاجرین کی واپسی کے لیے پاک افغان لائحہ عمل پرغور کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں