Army chief

آرمی چیف نے 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(سحر نیوز) چیف آف آرمی سٹاف (Army chief) جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنا رکھی تھیں، دہشتگرد مسلح افواج ، سکولوں اور مختلف مقامات پر دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (Army chief) نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
دہشتگرد مسلح افواج ، سکولوں اور مختلف مقامات پر دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ سزائے موت کی سزا پانے والے دہشتگردوں نے فوجی عدالتوں میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ جس پر عدالتوں نے ان تمام دہشتگردوں کو سزائے موت کی سزا سنائی ۔عدالتوں نے 20 دہشتگردوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی ہیں۔

آرمی چیف (Army chief) نے 20 دہشتگردوں کو دی گئی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں 13سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوئے۔ جبکہ دہشتگرد کاروائیوں میں سکیورٹی فورسز سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔ ان تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ان دہشتگردوں میں محی الدین، فضل ہادی، شتمند، باچاوزیر، اسماعیل ،وسیم، برکت علی، روح الامین، بشیر احمد، آفرین خان، گل محمد، وہاب، ودیگر شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں 717 کیسز بھجوائے گئے جن میں 580 کیسز میں دہشتگردوں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں