Azizi reference case

احتساب عدالت: ڈی سی اسلام آباد کو سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

اسلام آباد(سحر نیوز) جج احتساب عدالت ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس کیس (Azizi reference case) کا فیصلہ لکھنا شروع کردیا، جج احتساب عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو طلب کرکے تسلی بخش سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی،24دسمبر کو احتساب میں العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کیس کا فیصلہ 24دسمبر کو سنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ جج احتساب عدالت ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کردیا ہے۔ جج ارشد ملک نے عملے کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ جج ارشد ملک چھٹی کے باوجودآج بھی جوڈیشل کمپلیکش میں موجود رہے۔ جج ارشد ملک نے احتساب عدالت میں سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش بنانے کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے جج ارشد ملک کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ ریفرنس (Azizi reference case) کا فیصلہ نیب کورٹ میں سنیں گے۔ نوازشریف کے خلاف احتسان عدالت العزیزیہ ریفرنس میں 24دسمبر کو فیصلہ سنائے گی۔احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں وکلاء کے دلائل اور گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں. ن لیگ نے نواز شریف کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی تیار کر لی

سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی رہنماؤں نے تجویز پیش کی ہے کہ العزیزیہ ریفرنس (Azizi reference case) کا فیصلہ احتساب عدالت میں سننے کی بجائے جاتی امراء میں ہی سنا جائے ۔ لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کی تجویز مسترد کردی ہے۔ نوازشریف نے 24دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر فیصلہ سننے کا عزم کرلیا ہے۔ واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24 دسمبر بروز پیر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں