Ashishana Scandal

آشیانہ سکینڈل: شہباز شریف، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

آشیانہ سکینڈل (Ashishana Scandal) : شہباز شریف، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع 13 روز کی توسیع کر دی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے جلد ریفرنس دائر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل (Ashishana Scandal) سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں. قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف بننے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

نیب پراسیکویٹر نے موقف اپنایا کہ آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 660 ملین کا نقصان پہنچا۔ عدالت نے ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا آشیانہ اقبال (Ashishana Scandal) کا ریفرنس تاحال کیو دائر نہیں کیا گیا جس پر نیب پراسیکویٹر نے یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دو تین روز میں دائر کر دیں گے۔

عدالت نے شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 3 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب پراسیکویٹر نے موقف اپنایا کہ آشیانہ اقبال (Ashishana Scandal) پراجیکٹ میں ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 660 ملین کا نقصان پہنچا۔ عدالت نے ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا آشیانہ اقبال کا ریفرنس تاحال کیو دائر نہیں کیا گیا جس پر نیب پراسیکویٹر نے یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دو تین روز میں دائر کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں