Sheikh Rashid

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا وزیراعظم سے کھانا کھلانے کا مطالبہ

اسلام آباد (سحر نیوز) : گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید (Sheikh Rashid) بھوک سے بے چین ہوئے تو انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ کھانا کھلا دیں۔ لیکن وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو کھانا کھلانے کی بجائے اُلٹا انہیں ڈائٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ لیکن وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گذشتہ روز شیخ رشید (Sheikh Rashid) کو جب بھوک لگی تو انہوں نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کا بھی لحاظ نہیں کیا اور عمران خان سے کھانا کھلانے کا مطالبہ کر دیا۔ شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کیا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ ، چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے۔

اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانے کی اجازت دی جائے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کی بھوک اور ان کے کھانا نہ ملنے کے شکوے پر کان نہ دھرا بلکہ کھانے کا آرڈر دینے کے بجائے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید (Sheikh Rashid) کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کی اکثریت کو لنچ کی نہیں بلکہ ڈائٹنگ کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے اس جملے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں قہقہے گونج اُٹھے۔

یہ بھی پڑھیں. الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نا اہلی کے لیے ریفرنس دائر کریں گے
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی حکومتی نمائندوں کے اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔ اسی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے مہمانوں کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کیے جاتے ہیں جبکہ کابینہ اجلاسوں میں بھی کھانا نہیں دیا جاتا۔ وزیراعظم عمران خان کا ماننا ہے کہ ایسا کر کے حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ماضی میں اُڑائے جانے والے ہزاروں، لاکھوں روپے بچا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں