Shah Mehmood Qureshi

ایم کیو ایم وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، حکومت کیساتھ معاہدے پر مشاورت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (Shah Mehmood Qureshi) سے ملاقات، الیکشن سے قبل کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزرا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بیرسٹر فروغ نسیم پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں. سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رہنماؤں نے الیکشن سے قبل تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ (Shah Mehmood Qureshi)

فریقین نے ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزرا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بیرسٹر فروغ نسیم پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں