اسلام آباد(سحر نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز (Hassan and Hussein) کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا، حسن اور حسین نوازفلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں براہ راست ملوث ہیں،عدالت نے نوازشریف کوفلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا، جبکہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قیداور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کوفلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا، جبکہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قیداور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائدن لیگ نوازشریف کواحتساب عدالت نے العزیزیہ میں مجرم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قیدبامشقت اور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔ (Hassan and Hussein)
جبکہ نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا۔ عدالت نے بتایا کہ نوازشریف اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ اسی طرح عدالت نے نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز (Hassan and Hussein) کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت میں جاکرسنا۔عدالتی فیصلے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں. وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف کے خلاف فیصلے پر ردِ عمل سامنے آ گیا
نوازشریف نے درخواست کی ہے کہ انہیں راولپنڈی کی بجائے لاہور منتقل کیا جائے۔ اس سئ قبل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سننے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف کے ہمراپ حمزہ شہباز بھی ہیں۔ نوازشریف کی گاڑی احتساب عدالت پہنچی تو کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر کارکنان نوازشریف کو دیکھ مشتعل ہوگئے اور نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے روکنے پر کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوگیا ہے۔پولیس نے کارکنان کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ (Hassan and Hussein)