Qaim Ali Shah

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

کراچی (سحر نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ (Qaim Ali Shah) کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر تے ہوئے کو نیب انکوائری میں تعاون کی ہدایت کی۔ پیر کوسابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ (Qaim Ali Shah) نے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے درخواست دائر کی۔قائم علی شاہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 18 دسمبر کو کال اپ نوٹس بھیجا ہے، انہوں نے کہا کہ ملیر ندی کی اراضی کی الاٹمنٹ کرنے کے بعد منسوخ بھی کردی تھی۔
سابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس بھیجنا سیاسی انتقام کے مترداف ہے، نیب پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔قائم علی شاہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے اور ساتھ ہی نیب کوگرفتاری سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں. اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا ہتک آمیز رویہ

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ (Qaim Ali Shah) کی 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری فروری کے دوسرے ہفتے تک منظور کرلی۔

عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب انکوائری میں تعاون کی ہدایت کردی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلی سندھ نے قائم علی شاہ (Qaim Ali Shah) نیکہا کہ زمین جوالاٹ کی گئی تھی وہ منسوخ ہوچکی، کیس میں کچھ نہیں پھربھی مجھے نوٹس بھیجا گیا۔قائم علی شاہ نے کہا کہ پہلے کہہ دیا تھا نیب انتقامی کارروائی کررہا ہے، حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، حکومت انتقامی کارروائی کے علاوہ اورکچھ نہیں کر رہی۔سابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 26 دسمبرکوپی پی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہے، اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں