Maryam Nawaz

مریم نواز نے ٹویٹ خود نہیں کیا بلکہ

اسلام آباد (سحر نیوز) :معروف صحافی حیدر مہدی کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف (Maryam Nawaz) نے گذشتہ روز جو ٹویٹ کیا وہ ان کی مرضی سے نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو یہ ٹویٹ کرنے میں کوئی دلچسپی تھی۔بلکہ مریم نواز سے درخواست کی گئی تھی اور مجبور کیا گیا تھا کہ آپ ا س موقع پر کوئی تو ٹویٹ کریں۔حیدر مہدی کا مزید کہنا ہے کہ اگر ٹویٹ میں استعمال کیے گئے الفاظ پر غور کریں تو اندازہ ہو گا کہ مریم نواز کا ٹویٹ کرنے کا یہ اسٹائل نہیں ہے۔
حیدر مہدی کا کہنا تھا کہ مریم نواز (Maryam Nawaz) اس وقت ڈپریشن کا شکار ہیں اس لیے وہ ٹویٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔گذشتہ روسز پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف اور والدہ مرحومہ بیگم کلثوم کیلئے محبت بھرے جذبات کا اظہارکیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آخری بار انہیں دیکھا تووہ ان کے ساتھ مسکرا رہے تھے،اللہ پاک آپ دونوں پر رحم کریں۔

یہ بھی پڑھیں. بڑے ڈاکوؤں سے ملنے والی رقم تعلیم پر خرچ کریں گے: وزیراعظم

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے والدین سے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری بار انہیں دیکھا تووہ ان کے ساتھ مسکرا رہے تھے۔ میں نے آخری بار اپنی والدہ کو دیکھا تو وہ کفن میں تھیں، اسی طرح میں نے آخری بار اپنے والد کو اپنی والدہ کے ساتھ مسکراتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ اللہ پاک آپ دونوں پر رحم کریں، آمین۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز (Maryam Nawaz) کا 24جولائی کے بعد سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 23 دسمبر کو پیغام جاری کیا گیا۔ ٹویٹ میں مریم نواز نے اپنے والدین سے محبت کا اظہار کیا ۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں اپنی والد نوازشریف اور والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نوازکی اکٹھے تصویر بھی شیئر کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں