Ahsan Iqbal

نواز شریف کے فیصلے سے قبل ہی احسن اقبال پھٹ پڑے

اسلام آباد (سحر نیوز) : سابق وزیر داخلہ احسن اقبال (Ahsan Iqbal) اپنے قائد نواز شریف کا فیصلہ آنے سے قبل ہی پھٹ پڑے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال (Ahsan Iqbal) نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لندن میں 2 فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی لیڈروں کے 5,5 فلیٹس بھی حلال ہیں۔احسن اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ شریف خاندان جو نواز شریف کی سیاست میں آمد سے قبل ملک کے ٹاپ بزنس گروپس میں سے ایک تھا اور اس کے دو لندن فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی لیڈروں اور وزراء کی آفشور کمپنیاں اور لندن میں 5,5 فلیٹس جن کا نہ اتا معلوم ہے اور نہ پتہ معلوم ہے وہ حلال ہیں،کیا یہ انصاف ہے زرا سوچئیے؟۔

شریف خاندان جو نواز شریف کی سیاست میں انٹری سے قبل ملک کے ٹاپ بزنس گروپس میں تھا اس کے دو لندن فلیٹس حرام اور PTI کے لیڈروں اور وزراء کی آفشور کمپنیاں اور لندن میں 5-5 فلیٹس جن کا نہ اتا معلوم نہ پتہ معلوم وہ حلال ہیں ، کیا یہ انصاف ہے؟ ذرا سوچئے!

یہ بھی پڑھیں. وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

نواز شریف کا 9 سال مشرف نے احتساب کیا 2 سال سے پاناما کے نام پر کڑا احتساب ہو رہا ہے -مجھے خوشی ہے کہ ہمارے لیڈر کیخلاف سرکار کے کاروبار میں 1 پیسے کی کرپشن کا کوئی کیس نہیں-مرحوم والد کے کاروبار پر نام نہاد احتساب ہو رہا ہے- نواز شریف کا قصور عوامی مینڈیٹ سے کرپشن پر آواز اٹھائی

جب کہ دوسری طرف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالت میں نامعلوم افراد موجود ہیں اور جج صاحب بھی فیصلہ سننے آئے ہیں. احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کا ماحول عدالت میں نہیں ہے‘ عدالت کے دروازے بند ہیں معلوم ہوتا ہے کہ انصاف کے دروازے بھی بند ہیںلکھا ہوا فیصلہ پڑھنے میں کیا دقت ہے؟ . شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ وکلاء‘صحافیوں اور سیاسی راہنماﺅں کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا عدالت کے اندر نامعلوم افراد موجود ہیں ‘محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے میں کیا رکاوٹ ہے. سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق جج صاحب بیس دن سے گھر نہیں گئے عدالت پر حساس اداروں کے اہلکار قابض ہیں اور جج کو یرغمال بنایا گیا ہے. (Ahsan Iqbal)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں