لاہور (سحر نیوز) (Maryam Nawaz) آج قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔لیکن قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ ساتھ آج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سالگرہ ہیں تاہم بد قسمتی سے وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔نواز شریف کو گذشتہ روز ہی العزیزیہ ریفرنس میں سزا ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
جس کے نتیجے میں نواز شریف اپنی سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ نہیں منا سکتے۔جب کہ آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بھی سالگرہ ہے۔ر25دسمبر لو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے اور مخلتف اداروں میں کیک بھی کاٹا گیا اسی طرح ن لیگ کے کارکنوں نے بھی اپنے قائد کی سالگرہ کے موقع پر کی کاٹا۔
اسی موقع پر نواز شریف (Maryam Nawaz) کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد اور قائداعظم کو ایک ساتھ دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئیر اکاؤنٹ سے قائداعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کو خوبصورت ویڈیو شئیر کر کے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ “HAPPY BIRTHDAY LEADERS ” بھی لکھا۔
یہ بھی پڑھیں. عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رُلاؤں گا
نواز شریف کے جیل جانے سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ۔
25 دسمبر کو نواز شریف کی سالگرہ ہے اور 24 دسمبر کو نواز شریف کے خلاف دائراہم ریفرنسز کا فیصلہ بھی آنا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رہائش گاہ پہنچنے پر نواز شریفسے سینئیر کارکنان نے نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے سے متعلق پوچھا تو نواز شریف نے انہیں منع کر دیا۔ کارکنان کے مطابق نواز شریف نے کیک کاٹنے کی تقریب سے منع 24دسمبر کے فیصلے کے خلاف آنے کے خدشے سے نہیں بلکہ اس سال اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے نہ ہونے کے دُکھ میں کیا۔ (Maryam Nawaz)