Yassemin Rashid

وفاقی وزیر یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور (سحر نیوز) :سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر یاسمین راشد (Yassemin Rashid) کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو سپریم کورٹ نے نوٹس بھیج دئیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نےلاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے وزیر صحت یاسمین راشد (Yassemin Rashid) ، چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر دی گئی۔سپریم کورٹ نے مجوزہ نام سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا لیکن سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

۔عدالت نے وفاقی وزیر یاسمین راشد (Yassemin Rashid)کو نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دن میں توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیں۔سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کر دیا ہے۔واضح رہے 17نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نےپنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نےلاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعتکی۔
سماعت کے دوران پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئیں۔ یاسمین راشد نے سپریم کورٹ کے استفسار پر بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بورڈ بنایا گیا اور طریقہ کار کے مطابق ممبران کی نامزدگی کی گئی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دی جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ ادارہ ریگولیٹر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں. قوم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو مدتوں یاد رکھے گی، شیخ رشید

عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ بورڈ کو غیر جانبدار اور آزاد ہونا چاہیے۔سماعت کے بعدعدالت عظمیٰ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کردیا اور 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں