Quaid e Azam Day

چیف جسٹس نے 2 وزراء کو طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ (سحر نیوز) (Quaid e Azam Day) سپریم کورٹ نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیر قانون اور وزیر صحت کو طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج بھی اہم مقدمات کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس نے نجی جامعات کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت میں دو وزراء کو طلب کر لیا۔
انہوں نے ریمارکس دئیے کہ وزراء عدالت میں پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں۔کمیٹیاں سالہا سال کام کرتی رہیں گی،ہمیں حتمی رپورٹس چاہئیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی وزراء کو بلا لیں۔وہ قائداعظم ڈے (Quaid e Azam Day) پر چھٹی نہ منائیں بلکہ کام کریں۔جنھوں نے زندگی پر کھیل کر ملک بنایا ہم ان کی یاد چھٹی کر کے مناتے ہیں۔خیال رہے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم پیدائش (Quaid e Azam Day) اور کرسمس کے موقع پر (آج) 25 دسمبر کو صوبے بھر میں عتعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں. جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور اومنی گروپ کو ذمہ دار قرار دے دیا

جب کہ وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم کی سالگرہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہ قائداعظم محمد علی جناح نے ایسی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا جہاں خوشحال معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کیا جاسکتا ہی،ْ قائداعظم محمد علی جناحکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کو فلاحی،ْ ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے لئے ان کے وژن اتحاد ،ْ ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر انفرادی اور اجتماعی طور پر عمل کریں،ْ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ بھی کرنا ہوگا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گی،ْ ہم سب قائداعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک قوم کی حیثیت سے کام کریں گے اور ملک کو دنیا میں اس کا حقیقی مقام دلائیں گے۔ (Quaid e Azam Day)
قائد اعظم محمد علی جناح کی 143ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بیسویں صدی کے عظیم رہنمائوں میں سے ایک قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وژن اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے انتھک جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا پلٹ دیا۔ ہمارے قائد برصغیر کے پسے ہوئے مسلمانوں کے لئے امید کی کرن بن کر ابھرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں