اسلام آباد (سحر نیوز) : وزیراعظم عمران (Imran Khan) خان نے الیکشن سے قبل ہی احتساب کا نعرہ لگایا تھا۔اس حوالے سے عمران خان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہتے ہیں کہ میں ان کو رلاؤں گا۔ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گا اور اب کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے کیونکہ عمران خان کے سب سے بڑے مخالف شریف برادران اس وقت جیل میں ہیں۔
جب کہ ن لیگ کے اور بھی رہنما زیر حراست ہیں۔لیکن عمران خان (Imran Khan) کا ایک جملہ ان کے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کرتا ہے۔نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد ن لیگی کارکن انتہائی جذباتی ہو گئے یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو اپنے ٹی وی تک توڑ ڈالے۔لیکن ایک خاتون نے تو نواز شریف کو جیل ہونے کے بعد رو رو کر اپنا پرا حال کر لیا اور کہا کہ عمران خان خان کہتا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا تو وہ بات آج سچ ثابت ہو رہی ہے اور ہم رو رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں. عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رُلاؤں گا
خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔اس سے قبل جب ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آیا تھا تب بھی کچھ ایسی ہی صورتحال تھی۔ سوشل میڈیا پر ن لیگی کارکنان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چئیرمینعمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا ، اور اب سب لیگی رو رہے ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں.وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف کے خلاف فیصلے پر ردِ عمل سامنے آ گیا
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نےنواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ نواز شریف پر 1.5 ملین پاؤنڈز اور 25 ملین ڈالرز کا الگ الگ جُرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ نواز شریف کو دس سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔