Jahangir tareen

جہانگیرترین زبردست آدمی، ایل بی ڈبلیو ہوگیا، شیخ رشید

کراچی(سحر نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید (Jahangir tareen) نے جہانگیرترین اور علیمہ خان پر تنقید سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین پی ٹی آئی کازبردست آدمی تھا لیکن ایل بی ڈبلیو ہوگیا، لوگوں نے زندگی دولت کمانے اور بچانے پر لگا دی، یہ میں جہانگیرترین کی بات نہیں کررہا۔وہ آج کراچی میں مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
شیخ رشیدنے ایک سوال”دوسروں کے بچوں سے حساب لیا جارہا ہے۔جبکہ جہانگیرترین کا بیٹا اربوں کروڑوں کی ایک ٹیم خرید رہا ہے اس سے کوئی حساب نہیں ہورہا کہ اس کے پاس اور اس کے والد کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟اسی طرح علیمہ خان سے اربوں کی پراپرٹی برآمد ہوئی اس کوریلیف کیوں دیا گیا؟ “ کے جواب میں علیمہ خان کا ذکر گول کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین تحریک انصاف کا بہت زبردست آدمی تھا لیکن ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگیا۔

لوگوں نے آدھی زندگی دولت کمانے پر لگا دی پھر آدھی بچانے پر لگا دی ہے۔ میں جہانگیرترین (Jahangir tareen) کی بات نہیں کررہا۔دولت ایسے اکٹھی کی ہے جیسے کفن پر جیبیں لگی ہوں گی لیکن خالی جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو شہباز شریف ہے، ہماری بدنصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن گئے ہیں، قوم کی جیبیں کاٹنے والے معزز کہلا رہے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں۔
انہوں نے ساری قوم کی جیبیں کاٹیں، میں تو ایک آوارہ کلاشنکوف رکھنے کے جرم میں 7 سال قید ہوا لیکن یہ لوگ سارا ملک لوٹنے کے بعد قید ہوئے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی لیکن آصف زرداری کی وصیت پتہ نہیں کہاں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر سکھر ہے اور وہاں خورشید شاہ جیسا بدصورت شخص پیدا ہوا ہے، خورشید شاہ کے پیچھے کوئی شارک لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں. ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کاروں کو 55 ہزار ڈالر ادا کئے گئے

انہوں نے کہا کہ30مارچ سے پہلے جھاڑو پھرنے والی ہے۔ ان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ ان کی ڈیٹ بھی فکس ہونے والی ہے، عمران خان کی حکمرانی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، عمران خان سے 100 فیصد امید ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا۔ وزیر ریلوے (Jahangir tareen) نے کہا کہ تربوز کے سائز کے سر والے بچوں کا دماغ اندر سے خالی ہے۔ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں، ایسے لوگ اپنے فارمولوں کے خود موجد ہوتے ہیں۔ میرے تعلقات نمبر ایک لوگوں سے ہوتے ہیں۔چھوٹے موٹے لوگوں سے بات نہیں کرتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکلرریلوے متاثرین کوزمین دینے کے لیے تیارہوں، اس پرلوگوں کو بسانا سندھ حکومت کا کام ہے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں