Lord Nazir

لارڈ نذیر کو 72 گھنٹوں کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (سحر نیوز) : برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر (Lord Nazir) کو 72 گھنٹون کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ (Lord Nazir)

تفصیلات کے مطابق برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لندن سے پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا جس کے بعد فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد 72 گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں. آذاد کشمیربار کونسل کے ممبر نعمان شیخ ایڈووکیٹ کے ساتھ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہار یکجہتی

جس کے بعد لارڈ نذیر (Lord Nazir) کا کہنا تھا کہحکومتی اعلان کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈ پر پاکستان داخلے کی اجازت ہے، اس کے باوجود کئی گھنٹے روکنا زیادتی ہے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا سول سروس اور گورنمنٹ کے بیان میں تضاد نظر آتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ایسے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں